کراچی (صائمہ خان)پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کو شائع ہونے سے قبل ہی مقبول بنادیا گیا ہے ۔ میں کتاب کے منظر عام پر آنے سے پہلے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی ۔ ناز بلوچ نے کہا ہے ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتی ۔ ریحام خان اپنی کتاب کے مسودے سے انکار نہیں کر رہی ہیں جوکتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی اس کوپہلے ہی مقبول بنادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی احتساب سے نہیں گبھرائی اور عدالتوں سے جو بھی فیصلے آئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تسلیم کئے ہیں اورعدلیہ کے سامنے سرتسلیم خم کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں اس دفعہ پیپلز پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ اس دفعہ ایم کیو ایم اور گینگ وارز کاخوف نہیں ہے اور عوام بے خوف وخطر حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے تیر پر ٹھپہ لگائیں گے ۔