لاہور(سی این این) پاکستان ریلوے نے عید پر پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ پہلی عیداسپیشل ٹرین بارہ جون کو کراچی سٹی سے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے13جون دن ساڑھے  11 بجے روانہ ہوگی۔ تیسری ٹرین 13جون کو کراچی کینٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔چوتھی ٹرین 14جون کوراولپنڈی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی۔ پانچویں اسپیشل ٹرین 19جون کوملتان سےراولپنڈی پہنچے گی۔ پاکستان ریلوے نے بتایاکہ رش کیوجہ سے معمول کی ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگائی جائینگی۔