لاہور (سی این این)لاہور میں آج دن بھر سورج نے خوب گرمی برسائی لیکن شہر میں افطاری کے وقت تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں اور کچھ ہی دیر بعد بعض علاقوں میں بارش شروع ہو گئی جس کے باعث گرمی سے ستائے لاہوری خوش ہو گئے ۔لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔اس سے قبل اسلام آباد ،مری ،راولہ کوٹ ،راولپنڈی  اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش ہوئی جبکہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں کوہاٹ ، ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،ہنگو ،سوات مینگورہ ،مٹہ خوازہ خیلہ اور گردو نواں میں تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔