ملتان(سی این این) سینئر سول جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب پر پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریحام خان کو عدالت طلب کرلیا۔تحریک انصاف لائرز ونگ کےصدر غلام مصطفی چوہان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کے پےرول پر ہیں اور انہوں نے یہ سازش سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کرکی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے ۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے، ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا کے نمائندے کو 9 جون کو طلب کر لیا۔