اسلام آباد(سی این این)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لئے کافی ہے۔وہ ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں،نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق عمران خان کے یوٹرن انکی نااہلی اوراناڑی پن کاثبوت ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تسلسل کی ضرورت ہے،اگلے الیکشن میں کے پی، سندھ اور بلوچستان کے عوام بھی ن لیگ کو ووٹ دینگے،25 جولائی کو پوری قوم ن لیگ اور شیر کو کامیاب کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اناڑی آگیا تو ترقی کے عمل کو رول بیک کردے گا،ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ہے،سی پیک کی بنیاد پر عمارت کھڑی رہنے کی ضرورت ہے،ہم نے جو منصوبے شروع کیے انہیں مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد لاہور کی ایک موٹروے کی لاگت چار موٹروے کی لاگت میں مکمل ہوئی،1990 میں لاہور اسلام آباد موٹروے ہم بناتے تھے پیپلزپارٹی آتی اور روک دیتی تھی،خدانخواستہ کوئی تبدیلی ہوگی تو اربوں ڈالرکے ترقیاتی منصوبے رک جائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلا الیکشن نعروں کا نہیں کارکردگی اور تسلسل کا ہوگا ،اگلے الیکشن میں کے پی، سندھ اور بلوچستان کے عوام بھی ن لیگ کو ووٹ دینگے۔پنجاب اور لاہور کی ترقی کو دنیا سراہتی ہے۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لئے کافی ہے ،وہ ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں،نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق عمران خان کے یوٹرن انکی نااہلی اوراناڑی پن کاثبوت ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا پشاور شہر کھنڈر اور کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،ایک دن ان شہروں میں قیام سے پتاچل جائیگاکونسی جماعت ملک کوترقی دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،ملک کی3 بڑی جماعتوں کی کارکردگی کے لئے ایک دن کراچی،لاہور،پشاورمیں قیام کرکے دیکھ لیاجائے۔