کوہاٹ(سی این این) انڈس ہائی وے پرمسافر وین میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرخواصی بانڈہ کے قریب مسافروین پشاورسے ڈی آئی خان جا رہی  تھی کہ ٹرک سے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اور آتشزدگی سے 6 افراد جھلس کرجاں جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک اورہائی ایس میں تصادم کے بعد پیش آیا، لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شناخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔