چیئرمین پی ٹی آئی کو کون نہیں جانتا ،پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں :عائشہ گلالئی

اسلام آباد(سی این این)پاکستان تحریک انصاف (گلالئی)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کوریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو کون نہیں جانتا ،پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں ۔عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے ،ریحام خان کودھمکیوں کی مذمت کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے امیدوارخواتین کودھمکیاں دے رہے ہیں،لیڈرملک میں طلاقوں کارواج ڈال رہے ہیں،میرے معاملے میں عمران خان نے کمیٹی سے راہ فراراختیارکیا،عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان اخلاقی اورمالی کرپشن میں ملوث ہیں،جاویدمیانداد نے اپنی کتاب میں کہاعمران خان پیسوں سے چلنے والامیٹرہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *