اسلام آباد(سی این این) شیخ رشید کیخلاف درخواست کے جلد فیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔درخواست لیگی رہنماملک شکیل اعوان نے دائر کی ہے۔شیخ رشید کیخلاف درخواست کے جلدفیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے کا شیخ رشید کی اہلیت پربراہ راست اثرہوگا، 20مارچ کوفیصلہ محفوظ کیاگیاتھا،2ماہ سے فیصلہ نہیں سنایاجارہا جبکہ حلقہ کی عوام جلد فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔