عام انتخابات میں ٹیکس چور،قرض نادہندگان اوردہری شہریت والے انتخاب نہیں لڑسکتے:الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی این این)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ٹیکس چور،قرض نادہندگان اوردہری شہریت والے انتخاب نہیں لڑسکتے، ڈیفالٹرز کی معلومات آراوزکوفراہم کررہے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ 4 ٹیموں پرمشتمل اسکروٹنی سیل ایک انقلابی اقدام ہے، اسکروٹنی سیل نے نیب،نادرا اوراسٹیٹ بینک سے رابطے شروع کردیئے ہیں اب الیکشن میں کوئی ٹیکس چور،قرض نادہندگان اوردہری شہریت والے انتخاب نہیں لڑسکتے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹرزاوردہری شہریت والوں کی معلومات آراوزکوفراہم کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *