اسلام آباد(سی این این)الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر)دوست محمد خان کونگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے4 نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے جس پر آج چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا اور بھیجوائے گئے ناموں کے کوائف کو سامنے رکھ کر باہمی اتفاق رائے سے جسٹس (ر)دوست محمد خان کا نام فائنل کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ کا نام گورنر خیبرپختونخوا کو بھیجے گاجس کے بعد وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گئے۔واضح رہے کہ جسٹس(ر)دوست محمد خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔