انقرہ(سی این این)ترکی میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم’’ پی کے کے‘‘ کے میزائل حملے میں 3ترک فوجی شہیداور ایک زخمی ہو گیا۔ ترک ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم’’ پی کے کے‘‘ کے حملے میں 3 ترک فوجی شہید اور 1 زخمی ہو گیا ۔ حفاظتی ذرائع کے مطابق ، شمالی عراق کے علاقے کوہ باسیان خالا سے دہشت گردوں نیترکی کی حدود میں موجوداق توتون اور داعلیجہ علاقوں کے درمیان سڑک کی تعمیر کی نگرانی پر مامور سرحدی محافظوں پر میزائل حملہ کیا تھا۔