لندن(سی این این) 2013ءمیں فریال مخدوم کے ساتھ شادی کے بعد پاکستانی نژاد باکسر عامر خان متعدد جنسی سکینڈلز کی زد میں آ چکے ہیں اور ماضی قریب میں اس بات پر دونوں میاں بیوی میں نوبت علیحدگی تک بھی جا پہنچی تھی تاہم پھر ان میں مصالحت ہو گئی۔ اب ایک بار پھر عامر خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ڈیڑھ ماہ قبل ہی ان کے ہاں دوسری بیٹی علیانہ کی پیدائش ہوئی ہے۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے ایپلی کیشن پر اپنا اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے۔ یہ ایسی ایپلی کیشن ہے جس کے ذریعے جنسی تعلق کے خواہش مند ہائی پروفائل مردوخواتین ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ایپلی کیشن پر موجود عامر خان کی پروفائل کا سکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں عامر خان کی تصویر، نام اور عمر کے ساتھ ساتھ ان کا ٹوئٹر ہینڈل اور موجودہ رہائش کی جگہ بھی درج ہے۔ابھی چند دن قبل ہی عامر خان پر 22سالہ صوفیہ حمانی نامی بیوٹیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ رات گزار چکی ہے۔ اس نئے الزام پر شادی بچانے کی تگ و دو کرتی فریال مخدوم اور تو کچھ نہ کہہ سکیں تاہم انہوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہ سے منسوب ایک قول اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے سکینڈلز کی وجہ سے کتنی تکلیف سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ”حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ مصیبتوں کو برداشت کرنے کا اجر آسانیوں سے لطف اندوز ہونے سے کہیں زیادہ ہے۔“