کراچی(سی این این)آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، اس نشست سے ان کی پھپھو فریال تالپور نے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، نامزدگی فارم بھی حاصل کرلیا۔بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل این اے 246 کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ وہ لاڑکانہ سے این اے 200 پر بھی انتخاب لڑیں گے۔پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کے 4 حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کی دعوت دی ہے۔