سٹی کورٹ نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر رہنماایم کیو ایم فاروق ستارو دیگرکی گرفتاری کاحکم دے دیا

کراچی(صائمہ خان)لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں عدالت نے ایم کیوایم رہنما فاروق ستارو دیگرکو گرفتارکرکے 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔سٹی کورٹ نے ایم کیوایم رہنما فاروق ستارو دیگرکو گرفتارکرکے 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دیگررہنماؤں میں نسرین جلیل،حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری شامل ہیں۔واضح رہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزمان کیخلاف مقدمہ2015 میں تھانا سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *