شمالی وزیر ستان کے حلقہ این اے 48 کے پی ٹی آئی کارکنان نے بنی گالہ پہنچ کر احتجاج شروع کر دیا

اسلام آباد (سی این این) شمالی وزیر ستان کے حلقہ این اے 48 کے پی ٹی آئی کارکنان نے بنی گالہ پہنچ کر احتجاج شروع کر دیاہے ۔ شمالی وزیر ستان کے حلقہ این اے 48 کے پی ٹی آئی کے کارکنان بنی گالہ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ حلقہ سے ٹکٹ اورنگزیب خان سے واپس لے کر نیک محمد خان کو دیا جائے ۔واضح رہے کہ اس س قبل ٹکٹوں کے تنازع پر کراچی کے انصاف ہاﺅس میں بھی پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہو گئے تھے اور شدید احتجاج کے بعد توڑ پھوڑ شرو ع کر دی تھی جبکہ دیواروں پر نعرے بھی لکھ دیے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *