نئی دہلی(سی این این )بھارتی بینک ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں جاری ہڑتا ل کے باعث ملک بھر میں بینک خدمات بری طرح متاثر ہو کر رہ گئیں۔ یونائٹیڈ فورم آف بینکنگ یونین )یو ایف بی یو(کے اعلان پر تقریبا 10لاکھ بینک ملازمین تنخواہوں میں صرف 2 فیصد اضافے کے فیصلہ کے خلاف گزشتہ 2دن سے ہڑتال پر ہیں جبکہ یو ایف بی یو میں بینک سیکٹر کی تمام 9 تنظیمیں شامل ہیں۔یو ایف بی یو نے دعوی کیا ہے کہ ہڑتال میں ممبئی ، دہلی،، کولکتہ ، چنئی، بنگلور ، حیدرآباد، احمد آباد، جے پور ، پٹنہ ، ناگپور، جموں ، گوہاٹی ، جمشید پور ، لکھنو ، آگرہ ، انبالہ اور تریوندراپورم میں بینکوں کی شاخوں کے ملازمین نے کھل کر ہڑتال میں حصہ لیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 21 بینکوں کی تقریبا85 ہزارشاخیں ہیں جہاں 70 فیصد تجارتی حصہ داری ہے۔دوسری جانب بینک ملازمین کا کہناتھاکہ اس ماہ کے آخر میں ہڑتال ہونے سے بینکوں اوراس کی شاخوں سے لوگوں کو تنخواہیں نکالنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مختلف مقامات پر نصب اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے سے مارکیٹ میں روزمرہ کے لین دین اور تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں ۔