لارڈز(سی این این)ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کو چیرٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں72رنز سے شکست دے دی ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے 200رنز کے ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال اور لیوک رانچی میدان میں آئے اور دونوں اوپنرز کھیل کے تیسرے اوور میں پویلین لوٹ چکے تھے ،تمیم نے محض دو جبکہ رانچی بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔بیلینگزاور کارتک بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور آٹھ کے مجموعے پرورلڈ الیون کی چار وکٹیں گر چکی تھی۔اس کے بعد شعیب ملک اور تھیسارا پریرا نے 37رنز بنائے ،شعیب ملک 12رنز بنانے کے بعدبرتھ وائیٹ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے وہ صرف12رنز بناپائے۔ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی بھی 11رنز ہی بناپائے۔وقفے ،وقفے سے وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ جاری رہا اور ٹیم کے 16.4اوورز میں127کے مجموعے پراس کی نو وکٹیں گر چکی تھی جبکہ ان ملز زخمی ہونے کے باعث میدان میں نہیں آسکے.اس سے قبل ٹاس جیت کرورلڈ الیون نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی طرف سے کرس گیل اور لیوس میدان میں آئے ،جہنوں نے ورلڈ الیون کے باولر ز کو تگنی کا ناچ نچا دیا آٹھویں اوورز میں ان کو پہلا نقصان لیوس کی صورت میں ہوا جہنوں نے 26گیندوں پر58رنز بنائے ان کی وکٹ راشد خان نے حاصل کی ۔ویسٹ انڈیز کو دوسرا نقصان 87کے مجموعے پر ہوا جب کرس گیل شعیب ملک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، وہ محض18رنز ہی بناپائے ۔100کے مجموعے پر ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان فلیچر کی صورت میں ہواجہنوں نے سات رنز بنائے،اس کے بعد سموئیلزاور رام دین نے قیمتی 52رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا تاہم سموئیلز 22گیندوں پر43رنز بنا کر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔