عرب میں خواتین نے ایسی چیز فروخت کرنا شروع کردی کہ جان کر پاکستانی خواتین کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے

ریاض (سی این این)سعودی خواتین نے گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے والی دکانوں کا چارج سنبھالنا شروع کردیا۔  دمام میں الخضریہ الصناعیہ کے قریب 3 خواتین گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کررہی ہیں۔روزانہ دسیوں گاہکوں کو مطلوبہ فاضل پرزے فراہم کرکے معاشرے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔فاضل پرزوں کی دکانوں کے شعبہ نسواں کی انچارج ھدیل المحمدی نے بتایا کہ مشرقی ریجن پہلا علاقہ ہے جہاں خواتین فاضل پرزے فروخت کرنے کا تجربہ کررہی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا دائرہ نہ صرف یہ کہ مشرقی ریجن بلکہ مملکت بھر میں پھیل جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *