طلاق کا نیا فیچر وی چیٹ کے پبلک سروسز سیکشن میں شامل

بیجنگ(سی این این)مانا کہ چین بہت تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے مگر یہ کیا کہ اب شادی شدہ جوڑوں کو طلاق کی سہولت بھی سمارٹ فون ایپ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ حیران کن سہولت مقبول سوشل میڈیا ایپ ’وی چیٹ‘ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی ایکسپرٹ میتھیو برینن کا کہنا ہے کہ طلاق کا نیا فیچر وی چیٹ کے پبلک سروسز سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیچر میرج رجسٹریشن کے فیچر کے ساتھ ہی موجود ہے، جو پہلے سے اس ایپ کا حصہ ہے۔ بائیں طرف میرج رجسٹریشن اور دائیں طرف طلاق رجسٹریشن کا بٹن دیا گیا ہے۔ برینن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ سروس گوانگ ڈونگ صوبے میں شروع کی گئی ہے اور یہ واضح نہیں کہ حکام اسے دیگر علاقوں تک بھی وسعت دے رہے ہیں یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *