نئی دہلی(سی این این) بھارت میں ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 22زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تلنگانہ کے قصبہ کریم نگر میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک گاڑی کو ٹیک اور کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکراگیا حادثے میں 7افراد ہلاک جبکہ 22زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔