سعودی عرب جنسی حراسگی جیسے سنگین جرائم سے نمٹنے کیلئے سعودی کابینہ نے چھیڑ خانی سے متعلق قانون کی منظوری دیدی

ریاض (حاجی محمد مجاہد) سعودی عرب جنسی حراسگی جیسے سنگین جرائم سے نمٹنے کیلئے سعودی کابینہ نے چھیڑ خانی سے متعلق قانون کی منظوری دیدی ہے ۔سعودی حکام کاکہناہے کہ سلطنت کی مجلس شوریٰ نے سعودی کابینہ کو تجویز دی تھی کہ وہ ایک قانون کے مسودہ کی منظوری دی جائے جس میں جنسی ہراسگی کا مرتکب پانے والے مجرم کو پانچ سال قید اور تین لاکھ ریال جرمانے کی سزا تجویز کی دی گئی ہے ۔مجلس شوریٰ کی رکن لطیفہ ال شالان نے کہاہے کہ یہ بل سعودی عرب کی قانون کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس کے ذریعے قانون میں موجود بڑا خلا پر ہو جائے گا ۔اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلما نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے کر مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا قدم اٹھایا تھا جسے پوری دنیا میں بے حد سراہا گیا تھا تاہم آخر کار خواتین کی گاڑی چلانے پر پابندی حتمی طور پر 24 جون کو ختم ہو نے جارہی ہے جس کے بعدسعودی خواتین آزادانہ طور پر خود گاڑی چلا سکیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *