سعودی فوڈ اتھارٹی نے بھارت کے 4 اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی

ریاض(الحاج محمد مجاہد)سعودی فوڈ اتھارٹی نے بھارت کے 4 اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ سعودی ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ بھارت سے گوشت کی درآمد پر پابندی بیکٹیریا دریافت ہونے کے باعث لگائی گئی ہے اور یہ پابندی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔ سعودی عرب نے بھارتی اداروں کے ساتھ مل کر اس حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی فوڈ اتھارٹی نے بھارت میں گوشت کی برآمد کے نگراں اداروں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *