مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے یو ٹیوب کو ایک ماہ کے لیے بلاک کرنے کا حکم دے دیا

قاہرہ(سی این این) مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے یو ٹیوب کو ایک ماہ کے لیے بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے یوٹیوب کے خلاف یہ حکم پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی ایک متنازع ویڈیو فلم کو نہ ہٹانے پر جاری کیا ہے۔مصر میں اس فلم کے خلاف ایک وکیل محمد حامد سالم نے 2013ء میں کیس دائر کیا تھا جس پر ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے فلم کو نشر کرنے والے تمام لنکس کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم حتمی ہے اور اس کے خلاف مزید اپیل دائر نہیں کی جاسکتی ہے۔مصر کی کمونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے فوری طور پر عدالت کے اس نئے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ مصر کی ایک ماتحت ا نتظامی عدالت نے کمیونیکشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو 2013ء میں گوگل کی ملکیتی ویب سائٹ یوٹیوب کو اس ویڈیو کو نہ ہٹانے پر بلاک کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ایک اور عدالت نے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھا اور وزارت نے کیس کے خلاف اپیل دائر کردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *