بہاولپور ( فدرا ملک) اسمبلی کی صوبہ قرارداد کو سبوتاژ کرنا ۔پنجاب اسمبلی کے نمائندوں کی تضیحک ہے ۔سابق صدر یحییٰ خان کی خاکی چھڑی اور سول حکمرانوں کی سیاسی چھُری چلنے سے صوبہ بہاولپور پنجاب کی سیاسی بازاروں میں 47سالوں سے جل رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی اور دیگر عہدیداروں سردار بیگم ، نزہت یاسمین چوہدری اور شمائلہ جی جان نے فرحانہ اسلام خان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی کے 400سے زائد عوامی نمائندوں نے دوصوبوں بہاولپور صوبہ بحالی اور سرائیکی صوبہ کے قیام کا تاریخی فیصلہ کیا لیکن تاریخ ساز جمہوری،سیاسی اور عوامی قرارداد کو سبوتاژ کرنیوالے نہ صرف عوامی نمائندوں کی توہین و تضیحک کر رہے ہیں بلکہ جمہوریت کو بے توقیر کر کے اس کی اصل شناخت مٹا رہے ہیں ۔ نزہت یاسمین چوہدری نے کہا مرکزی صدر صوبہ تحریک قاری مونس بلوچ کی سرپرستی میں کُل جماعتی صوبہ کانفرنس کے زریعے حکومت کو موثر پیغام دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا صوبہ دشمن عناصر بہاولپور کی شناخت مٹانا چاہتے ہیں لیکن انکے یہ منحوس عزائم پورے نہیں ہوں گے۔