لندن(سردار آصف نعیم ڈوگر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حق میں جمائما بھی اِن ایکشن، پاکستان کا آغاز شاندار ہے، عمران خان کی سابق اہلیہ کا میچ کے شروع میں ٹویٹر پیغام، میچ کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ۔ کپتان کی سابق اہلیہ بھی کرکٹ دیوانی نکلیں۔ سرفراز الیون کے حق میں میدان میں آ گئیں۔ پاک بھارت فائنل میچ کے آغاز پر جمائما کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کا آغاز شاندار ہے، بلے بازوں نے بڑے سکور کی بنیاد رکھ دی ہے۔ جمائما نے پاکستانی پرچم کے ساتھ ٹویٹ شیئر کیا۔ جمائما کے ٹویٹ کے جواب میں ممتاز آسٹریلین باؤلر شین وارن بولے، پاکستان کے پاس 300 سے زائد سکور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ جمائما نے فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔پاکستان کے پیچ جیتنے کے بعد جمائما گولڈ سمتھ نے ٹویٹر پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔