ممبئی(سی این این اردو۔ٹی وی)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’’گلے بوائے‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’ڈئیر زندگی ‘‘ کی اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی ہدایتکار زویا اختر کی فلم ’’گلے بوائے‘‘ میں نظر آئیں گی ۔عالیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی جذبات پر مبنی ہے جوممبئی میں رہنے والے سٹریٹ ریپرز کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے ۔