پسرور (لئیق احمد بٹ سے) تحصیل پسرور پریس کلب کے زیر اہتمام پوری تحصیل کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں قابل ڈاکٹر ۔لیڈی ڈاکٹرز آئی سپیشلسٹ مریضوں کو چیک کر کے فری ادویات فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آج تحصیل پسرور پریس کلب کی خصوصی اجلاس میں اس موضوع پر بات چیت کی گئی اجلاس زیر قیادت چیرمین پریس کلب شاہد محمود جنجوعہ اور چیرمین پریس کلب الیکٹرانک میڈیا لئیق احمد بٹ ہوا ۔جس میں طے پایا کہ ہر ہفتہ تحصیل پسرور کے نواح میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر عوام الناس کو فری علاج کی سہولت دی جائے گی۔چیرمین پریس کلب پرنٹ میڈیا شاہد محمود جنجوعہ نے اجلاس میں بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو فری چیک آپ فری ادویات کے ساتھ ساتھ فری آپریشن کی سہولت بھی دی جائے گی ۔ اجلاس میں شامل ممبران اویس راجپوت ۔قیصر فاروق باجوہ ۔عتیق احمد بٹ ۔عدیل احمد . ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری ۔ چوہدری مسکین ۔ عمران کھوکھر۔مرزا مزمل ۔سید جاوید زیدی ۔وقاص راجپوت ۔ آن لائن سرپرست تحصیل پسرور پریس کلب الحاج چوہدری عبدلجبار اور مجلس عاملہ چیرمین رانا عرفان بابر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا