بدین (سی این این اردو۔ٹی وی)بدین شہر میں چور چوریاں کرنے میں مصروف ، پولیس روکنے میں ناکام، سحری کے اوقات میں ایک ہفتے کےدوران  تین چوریاں، شہری پریشان بدین اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث شہری پولیس سے نالاں اور خود پریشان نظر آتے ہیں، شہر میں ایک ہفتے کے دوران چور مختلف دکانوں کے تالے توڑ کرباآسانی تین چوریاں کرچکے ہیں لیکن پولیس ابھی تک ان چوروں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے جس کے باعث شہریوں میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ہیں، گزشتہ روز سحری کے اوقات میں مین کراچی روڈ پر واقع بابو میمن کی کنفیکشنری کی دکان سے چور تالے توڑ کر بیس ہزارنقدی اور دیگر سامان لے اڑے جبکہ ایک روز قبل درزی کی دکان سے جنریٹر اور اس سے دو دن قبل موبائل کی دکان کے تالے توڑے گئے تھے اسے دکاندار کی خوش قسمتی یا پھر چوروں کی بدقسمتی سمجھی جائے کہ دکان کے اندر رکھے لوہے کے کبٹ میں کرنٹ دیا ہوا تھا جس کےباعث چور چوری کرنے میں ناکام ہوگئے، شہریوں نے ایس ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد ان تالا توڑ چوروں کو گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ مال برآمد کرایا جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔