کراچی(سی این این اردو۔ٹی وی) میری نئی اردو فلم ’’بھوک ‘‘ کی عکس بندی کا کام تیزی سے جاری ہے مجھے قوی یقین ہے کہ یہ نئی فلم پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گی اور ہماری پاک فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار اداکارہ،گلوکارہ،ماڈل مسکان جے نے سی این این اردو۔ٹی وی/یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کر رہی ہوں میری کوشش ہو گی کہ نئی فلم ’’بھوک‘‘میں اچھی پرفارمنس دکھاؤں تاکہ شائقین فلم میرے کردار کو مدتوں یاد رکھیں اس وقت وطن عزیز میں وسیع پیمانے پہ فلم سازی کا رجحان بڑھ رہا ہو جو کہ خوش آئند ہے فلم سازی کا یہی رجحان رہا تو پھر وہ وقت دور نہیں جب فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پہ کھڑی ہوجائے گی اس فلم میں ان کے ساتھ وفا ملک ہیروکارول کر رہے ہیں میوزک ڈائریکٹرسمیر قاضی جبکہ ہدایت کاراسد انور ہیں