لاہور(سی این این اردو۔ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتنا کچھ ہوا، ایک تصویر لیک ہونے پر ن لیگ نے ہنگامہ کردیا، ہمیں پھانسیوں پر چڑھا دیا گیا میاں صاحب آپ کی تو انگلی بھی نہیں کٹی۔یہ بات انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنوں کی جانب سے اپنے دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ اعتزاز احسن،قمر زمان کائرہ،منظور وٹو اور دیگر رہنما موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عدالتوں سے کبھی ریلیف نہیں ملا، میاں صاحب کو 40 سوٹ کیسوں کے ساتھ بھیجا گیا، آپ کے بھائی نے 5 سال تک اسٹے آرڈر پر پنجاب پر حکومت کی،ایک تصویر کیا لیک ہو گئی آسمان سر پر اٹھا لیا گیا، گریڈ 18 کے افسر ایک وزیر اعظم سے کیا اور کیسے سوال کریں گے؟۔