بوریوالہ(میاں محمد ناصر نوید)گزشتہ شب بورے والہ شہرا ور اسکے گردونواح میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو نے کی وجہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ جبکہ شدید بارش کی وجہ سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم۔سی این این اردو۔ٹی وی کے مطابق دن بھر جاری رہنے والی شدید گرمی کے بعد شام کو ورے والہ شہرا ور اسکے گردونواح میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تیز آندھی اور موسلا دھار بارش سے گرمی کا زوڑ ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔ شدید آندھی اور طوفان سے بوریوالہ میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے پچاس کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے باعث بوریوالہ شہر میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم موسم خوشگوار ہوتے ہی گرمی کی شدت سے ستائے عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اورٹھنڈی شام کے مزے لیتے رہے۔