ہارون آباد(سی این این اردو۔ٹی وی)ہارون آباد میں موسم گرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے شدید ترین گرمی کے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے پانی کی کمی کے بحران سے دوچار کاشت کاروں نے بھی اظہار مسرت کیا علاقہ ہارون آباد ان دنوں شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہا لیکن سپہر کے وقت اچانک بادلوں کے امڈ آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی میں عارضی کمی سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے اور گرمی و لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے شکرانے کے نوافل ادا کیے مزید برآں نہری پانی کی کمی کے بحران سے دوچار چکوک کے کاشتکاروں نے بھی باران رحمت پر اظہار تشکر و مسر ت کیا ہے ۔