اسلا م آباد(سی این این)احتساب عدالت اسلام آباد نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزموں کا پہلے بیان قلمبند کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزموں کے پہلے بیانات قلمبند کرنے سے متعلق نیب کی درخواست کی سماعت کی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وکیل صفائی نے تینوں ریفرنسزمیں ملزمان کابیان ایک بارریکارڈکرنے کاکہا،قانون کے مطابق تمام گواہوں کے بعدملزمان کے بیانات کامرحلہ آتاہے۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس بات پرفوکس کر رہے ہیں کہ کیس سے توجہ بھی نہ ہٹے اورکارروائی بھی چلتی رہے،اگرایک ریفرنس میں ملزمان کے بیانات ریکارڈکربھی لیے جائیں توبھی فائدہ نہیں،ان ریفرنسز میں فیصلہ تو ایک ہی بار آئے گا۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر اوروکیل صفائی خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔