لاہور(سی این این)نابیناافرادکاکلمہ چوک میٹرو ٹریک پر آج چوتھے روزبھی احتجاج جاری ہے ،دھرنے سے میٹرو سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ نابینا افراد حکومت سے نوکریوں اور وظیفے کے مطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ 3 روز سے احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرین نے آج میٹرو ٹریک پر دھرنا دیدیا جس کے باعث میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی۔ نابینا افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے۔