اسلام آباد(سی این این)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔امدای ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ یو پی ایس کی بیٹر ی پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔آتشزدگی سے سٹاف روز میں موجود فرنیچر ارو دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔تاہم ا مدای ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔