اسلام آباد(سی این این) سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف اندراج مقدمہ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 3 مئی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر قومی راز افشا کرنے کی دھمکی دی۔وکیل نے کہا کہ نواز شریف کے 12 مئی کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے طور پر لیا۔وکیل بابر اعوان نے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے کو نواز شریف کےخلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔