نیویارک(مانیٹرنگ سیل) اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے بسااوقات سیارے زمین کے قریب ترین آ جاتے ہیں جو ستاروں کو قریب سے دیکھنے کے شوقین افراد اور ماہرین فلکیات کے لیے ایک نادر موقع ہوتا ہے۔ ایسے ہی ان دنوں ستارہ مشتری کئی سالوں بعد زمین کے قریب کم ترین فاصلے سے گزر رہا ہے۔  امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ ”ہر دو سال بعد مشتری، زمین اور سورج ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں۔ اس ترتیب میں زمین، مشتری اور سورج کے درمیان میں ہوتی ہے۔ ان دنوں ایک بار پھرتینوں ایک سیدھ میں آنے جا رہے ہیں اور مئی کا پورا مہینہ مشترکہ زمین کے قریب ترین رہے گا۔“