کابل (سی این این) افغان صوبے خوست میں مسجد میں قائم ووٹر رجسٹریشن کیمپ پر ہونے والے دھماکے میں چودہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے، افغان حکام کے مطابق بم عارضی کیمپ کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ افغان صوبے خوست میں ووٹر رجسٹریشن آفس میں دھماکہ ہوا، جس میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ تنتیس زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں متعد د افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے افغان حکام کے مطابق رجسٹریشن کے لیے قائم عارضی کیمپ میں بم نصب کیا گیا تھا۔خیال رہے افغانستان میں مسجد کوبھی ووٹر رجسٹریشن کیمپ کے طور پراستعمال کیا جارہا ہے ۔ابھی تک کسی کی بھی جماعت نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کابل میں ایک ووٹر رجسٹریشن آفس میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔