کوئٹہ (کرائم سیل) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب باراتیوں کی بس کو حادثے کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔ حادثہ مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ کے مقام پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری بس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 10 سالہ بی بی ثمرہ اور خاتون بی بی حاجرہ جاں بحق ہو گئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مستونگ کے نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔