پیرس(سی این این) پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص خواتین کو بھارتی ایجنٹس کی جانب سے جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے ایسے ہی ایک جعلی فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک ویب سائٹ کے ایڈیٹر کے خلاف لکھا گیا، اگلے روز 2 سماجی خواتین جو مقبوضہ کشمیر میں آصفہ بانو کو انصاف دو کے حوالے سے مظاہرے میں شامل تھیں ان کی تصاویر پر تنقیدی جملے لکھے گئے۔