اسلام آباد (کرائم سیل) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے منظورکر لی ہے۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے آج (منگل )ہی طیبہ تشدد کیس کے ملزمان سابق سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ایک ایک سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے سزا کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی۔ عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کیلیے منظورکر لی ہے ۔ کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کریں گے۔درخواست ضمانت پر سماعت آج دن ایک بجے کے بعد ہوگی۔درخواست میں لکھا گیا ہے کہ اپیل دائر کرنا ہمارابنیادی حق ہے۔ سزاکےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکریں گے،ضمانت دی جائے۔سزاپانےوالے ایڈیشنل سیشن جج گرفتاری کے بعدعدالت میں موجودہیں جبکہ ان کی اہلیہ کو پولیس چوکی منتقل کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ کی جانب سے 10 سالہ بچی پر تشدد کرنے والے سابق سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ایک ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ ملزمان کو50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔