اسلام آباد (سی این این)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیر مہذب پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا،یہ صورتحال رہی تو مستقبل میں بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں۔نواز شریف نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے ۔ زبان بندی والے دور اب نہیں رہے ،آپ کسی کی زبان بندی نہیں کرا سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر مہذب پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا،یہ صورتحال رہی تو مستقبل میں بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ ہائیکورٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کی سمجھ نہیں آ رہی ،جب سمجھ میں آئے گی تو اس پر بات کروں گا۔ہم نے ملک کے لیے در گزر کیا ،چاہتاہوں سب مل کرچلیں اورابھی بھی سبق سیکھیں۔زبان بندی کی گئی کل دوسروں کی بھی باری آئے گی لیکن ہم جیتیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ سول گورنمنٹ کا تھا ۔ جوبھی انسانی حقوق اورظلم کیخلاف بات کررہاہے ہم اس سے متفق ہیں۔یہ چند لوگوں کا نہیں 22 کروڑعوام کا ملک ہے ،وزیراعظم کا عہدہ پھولوں کی سیج نہیں۔سابق وزیراعظم نے منظور پشتین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں اس طرح کے حالات ہیں تو اس کا تدارک ہونا چاہئے ۔