اسلام آباد (سی این این) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے۔ سینیٹر پرویز رشید، مشاہد حسین، محمود خان اچکزئی اوردیگر لیگی رہنما بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز استغاثہ کے گواہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا پر جرح جاری رکھیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے وقت کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔