کراچی(مانیٹرنگ سیل)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہم پرڈرائی کلین کاالزام لگانےوالے ا یک ہی رات میں ڈرائی کلین ہوکرآگئے،فاروق ستاربانی ایم کیوایم سے بڑے لیڈ رنہیں ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کبھی فاروق ستارسے ا یم کیوایم میں شمولیت سے متعلق بات نہیں ہوئی،ہم جس جماعت میں جائیں گے وہاں ہماری ہی چلے گی،میں اورانیس قائمخانی ایم کیوایم کوسوٹ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل انہو ں نے ا نیس بھائی سے ملاقات کی خواہش کی جو ایک متفقہ مقام پرہوئی،جس میں انیس بھائی نے کہاکہ آپکے کیخلاف فیصلہ آیاتواپنی سیاست کیجئے گا،انیس قائم خانی نے فا روق ستارسے کہاکہ آپکے خلاف فیصلہ آیاتوآپ کوعزت دینگے۔سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ جب ہم بانی کےخلاف کھڑے ہو گئے توفاروق ستارچیزہی کیاہیں،فاروق ستار10دکانیں دیکھ کرسوداکرنےوالے آدمی ہیں،ہم مہاجر قوم کے حقوق کےلیے جدوجہد کرناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی میں دیگرجماعتوں سے بھی رہنمااورکارکن شامل ہورہے ہیں،تحریک انصاف کے4ایم پی ایزتھے،ایک ہمارے پا س آگیا۔مصطفی کمال کہتے ہیں کہ لوگ غیرمشروط طورپرپارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں،رہ نما پیشگی شرائط کے سا تھ ہمارے پا س نہیں آرہے۔