لاہور(سی این این)لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نوازسمیت 16 حکومتی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردیہائیکورٹ کے فل بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف، مریم نواز، خواجہ سعدرفیق، دانیال عزیز، طلال چودھری سمیت 16 شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر نشرکرنے پر پابندی عائد کردی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پیمرا15 روز میں فیصلہ کریں اس دوران نوازشریف،مریم نواز اور دیگرافرادکی عدلیہ مخالف تقاریرنشرنہ کی جائیں۔ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیارکیخلاف نوازشریف کی درخواست مسترد کر دی ،عدالت نے رجسٹرارآفس کااعتراض برقراررکھتے ہوئے کہا کہ پیمرا 15 روزمیں عدلیہ مخالف تقاریرکاسختی سے نوٹس لے اورعدالت توہین آمیزمواد کی خودمانیٹرنگ کرے گی۔