لاہور(سی این این)لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔پیمرا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر تقریر کے دوران توہین عدالت ہوئی ہے تواس پر عدالت کوتوہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہئے ،جبکہ نوازشریف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیمرااپنے کوڈآف کنڈیکٹ پر عمل درآمد کا پابند ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تقاریرپر کوئی نوٹس نہیں لیا۔اس پر جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ تنقید کی حد کیا ہے؟۔ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے عدالتی حکم کا انتظارکریں۔