کراچی (سی این این) پاکستان کے بڑے شہروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول کی بات ہے بالخصوص کراچی میں تو یہ شرح کہیں زیادہ ہے لیکن کراچی والوں نے اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑ کر سب کو حیران کر دیا ہے جو روز ہی ایک موٹر سائیکل چراتا اور پھر ایسا کام کرتا ہے کہ سننے والے بھی ہنسی سے دوہرے ہو گئے۔ چند نوجوانوں نے مذکورہ چور کو اس وقت پکڑا جب وہ چوری کرنے والی موٹر سائیکل واپس کھڑی کرنے آئے۔ چور کا کہنا ہے کہ اس نے زندگی میں کبھی بھی موٹر سائیکل نہیں چرائی بلکہ وہ بیٹریاں چوری کرتا ہے۔ہجوم میں کھڑے ایک شخص سے جب پوچھا گیا کہ یہ موٹر سائیکل آپ کی ہے تو اس نے بتایا کہ ہاں یہ میری موٹر سائیکل ہے اور گھر کے باہر سے روز غائب ہو کر روز نئی جگہ پر کھڑی ہوتی ہے جس پر وہاں موجود سب لوگ ہی ہنسنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا چور ہے جو ضرورت پوری کرنے کیلئے موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور پھر واپس کھڑی کر دیتا ہے۔