اسلام آباد(سی این این) شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد نہ پہنچ سکے، نوازشریف نے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے گی۔