فیصل آباد(میاں ساجد جھنڈیر)فیصل آباد میں گھرکی چھت گرنے سے5 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔واقعہ فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر لائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گری، زخمیوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔