کراچی(سی این این)کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 6 منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر واقع دکان میں لگنے والے آگ پر چار گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد کی جس عمارت کی دکان میں آگ لگی تھی اس میں گراونڈ فلور پر دکانیں جب کہ اوپری منزل پر رہائشی اپارٹمنٹ تھے۔بہادر آباد پر لگنے والی آگ کے شعلے بہت زیادہ رہے جبکہ آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاںنے حصہ لیا۔عمارت میں آتشزدگی کے باعث کئی افراد پھنس گئے تھے جنہیں رینجرز اہلکاروں اور اسنار کل کی مدد سے باہر نکالا گیا۔امدادی کارروائیوں میں پاک نیوی نے بھی حصہ لیا خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔